امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائرکٹر کرس رے نے امریکہ میں جاسوسی کرنے کے لئے چین پر تنقید کرتے ہوئے اسے ملک کے مستقبل کے لئے طویل مدتی خطرہ قرار دیا۔
مسٹر رے نے ہاؤسٹن انسٹی ٹیوٹ میں ایک ویڈیو ایونٹ کے دوران بتایا کہ 'ہمارے ملک کی اطلاعات اور املاک دانش اور ہماری معاشی زندگی کے لئے سب سے بڑی طویل مدتی خطرہ چین کی خفیہ اورمعاشی جاسوسی ہے۔ یہ ہماری معاشی اورقومی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ اب اس نقطہ پر پہنچ گیا ہے جہاں ایف بی آئی روزانہ ہر دس گھنٹے میں چینی جاسوسی سے متعلق نئے معاملے کھول رہی ہے۔
ڈائرکٹر نے بتایا کہ فی الحال پورے ملک میں تقریبا 5,000 سرگرم جاسوس مخالف معاملوں میں سے تقریبا آدھے چین سے متعلق ہیں اور اس وقت، چین ضروری کورونا وائرس (کووڈ۔19) تحقیقی کام کرنے والے امریکی ہیلتھ تنظیموں، دوا کمپنیوں اور تعلیمی اداروں سے معاہدہ کرنے کےلئے کام کررہا ہے۔