ETV Bharat / international

وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا کویت دورہ

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 11:07 AM IST

"بھارت کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر دو طرفہ دورے پر کویت پہنچے جہاں سفیر نے ان کا استقبال کیا ،" وہاں موجود بھارتی سفارت خانے نے جمعرات کو 'انڈیا کویت فرینڈشپ' ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا۔

وزیرخارجہ ایس جے شنکر، کا کویت دورہ
وزیرخارجہ ایس جے شنکر، کا کویت دورہ

بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعرات کے اوائل میں دو طرفہ دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد تیل سے مالا مال خلیجی ملک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔

قریب تین ماہ بعد جب دونوں ممالک نے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت، مزدور اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک فریم ورک تشکیل دینے کے لئے مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا جس کے دوران دونوں فریقوں نے مشترکہ کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

"بھارت کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر دو طرفہ دورے پر کویت پہنچے جہاں سفیر نے ان کا استقبال کیا ،" وہاں موجود بھارتی سفارت خانے نے اس سلسلہ میں جمعرات کو 'انڈیا کویت فرینڈشپ' ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا۔

واضح رہے کہ کویت امدادی سامان کے ساتھ ساتھ طبی آکسیجن کی فراہمی کے ذریعے کورونا وائرس وبائی امراض سے نمٹنے میں بھارت کی مدد کرتا رہا ہے۔ بھارتی بحریہ کے جہاز گزشتہ چند ہفتوں میں کویت سے ایک بڑی مقدار میں طبی آکسیجن لے کر آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.