ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک - ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پیش آئے دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں سات عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 10:16 AM IST

Updated : Jun 28, 2021, 11:15 AM IST

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک دھماکہ ہوا جس میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ سے گاڑیوں اور آس پاس کی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، لیکن ابھی تک اس دھماکے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں لگ پایا ہے۔ پولیس اور محکمہ فائر نے اس کی اطلاع دی۔

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک

فائر کنٹرول روم کے ایک عہدیدار فیصل الرحمان نے بتایا کہ 'دھماکہ گزشتہ روز شام کے وقت ڈھاکہ کے موگھ بازار علاقے میں ایک عمارت میں ہوا۔ واقعے کے بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔' رحمان نے بتایا کہ 'دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں سات عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔'

ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ 'اس واقعے میں کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی ہے اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔'

ڈھاکہ میں ڈپٹی کمشنر پولیس سجاد حسین نے کہا کہ 'یقینی طور پر یہ ایک بڑا دھماکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'دھماکے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصان کی تحقیقات کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: جموں ایئر پورٹ حملہ: ڈرون کا استعمال، تحقیقات شروع

مقامی باشندوں نے بتایا کہ 'دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے باہر کھڑی دو مسافر بسوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 50 کے قریب افراد ہسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

Last Updated : Jun 28, 2021, 11:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.