ETV Bharat / international

اردگان نے وائرس کے خلاف مقابلہ کے بعد مزید تعاون پر دیا زور - King Salman bin Abdulaziz Al-Saud

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جی - 20 سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 'کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کے وبائی مرض نے ایک بار پھر ہم سب کو یہ یاد دلا دیا ہے کہ ہم مذہب، زبان، علاقے اور نسل سے قطع نظر بنی نوع انسان کے عظیم خاندان کے رکن ہیں'۔

Erdogan calls for more cooperation after virus fight
اردگان نے وائرس کے خلاف مقابلہ کے بعد مزید تعاون پر دیا زور
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:52 AM IST

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جی - 20 سربراہی اجلاس میں بتایا کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے غیر متوقع بحران کے بعد اس ادارے کی ذمہ داری اور اہمیت میں اضافہ ہوا ہے'۔

ویڈیو

صدر رجب طیب اردگان نے جی -20 سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اس کے وسیع پیمانے پر اثرات پر قابو پانے کے لئے تعاون پر زور دیا ہے۔

اردگان نے استنبول سے اپنے تعارفی ویڈیو پیغام کے ساتھ جی 20 قائدین کے اجلاس سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی پابندیوں کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو جی 20 کے رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس کی میزبانی کی ہے۔

  • 'رواں صدی کا سب سے سنگین بحران'

رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ 'بدقسمتی سے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہمیں رواں برس جی -20 قائدین کا اجلاس ورچوئل طور پر منعقد کرنا ہے۔ اس وبائی بیماری نے جو رواں صدی کا سب سے سنگین صحت کا بحران سمجھا جاتا ہے، تعلیم سے لے کر انسانی تعلقات تک معیشت سے لے کر تجارت تک ہماری زندگیوں پر زبردست اثر پڑا ہے'۔

Erdogan calls for more cooperation after virus fight
بہ شکریہ ٹوئٹر

'وبائی مرض نے ایک بار پھر ہم سب کو یہ بھی یاد دلادیا ہے کہ ہم مذہب، زبان، علاقے اور نسل سے قطع نظر بنی نوع انسان کے عظیم خاندان کے ممبر ہیں'۔

'اپنے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ ترکی نے 156 ممالک اور نو بین الاقوامی تنظیموں سے مدد کے مطالبے کے لئے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اس طرح اس وبائی امراض کے خلاف لڑنے کی کوششوں میں اپنے دوستوں اور بھائیوں کی حمایت کرتے ہیں'۔

  • جی - 20 کی ذمہ داری اور اہمیت:

'مجھے یقین ہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض نے جی - 20 کی ذمہ داری اور اہمیت میں اضافہ کیا ہے، جو ایک ہی چھت کے نیچے دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ ریاض اجلاس میں ہونے والے فیصلے نہ صرف وبائی امراض کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے بلکہ جی -20 سے ہونے والی توقعات کو پورا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے'۔

'مجھے امید ہے کہ جی -20 قائدین کا اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا جب ہم کسی عالمی مسئلے کے مقابلہ میں عالمی سطح پر تعاون کی قدر کو بہتر طور پر سمجھیں گے، یہ ممالک اور پوری انسانیت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا'۔

'میں اس وبائی مرض کی مشکل صورتحال کے باوجود ، خاص طور پر اپنے پیارے بھائی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے اور سعودی عرب کے دیگر حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.