ETV Bharat / international

چین میں ٹرک، مسافر بس میں ٹکر، 11 ہلاک، 19 زخمی

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 1:05 PM IST

چین کے صوبہ جیانگسو میں شین یانگ اور ہیئکو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک ٹکرہوئی۔

road accident in china
road accident in china

چین میں ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبہ جیانگسو میں شین یانگ اور ہیئکو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک ٹکر میں 11 مسافر ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال داخل کرایا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حادثہ کی وجہ کیا تھی۔

پولیس نے زخمی مسافروں کا بیان قلم بند کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹرک اور مسافر بس کی ٹکر سے مذکورہ شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک نظام متاثر رہا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.