ETV Bharat / international

افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں پھر شروع

افغانستان قیام امن کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں پھر شروع
author img

By

Published : Oct 28, 2019, 10:51 AM IST

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد کی افغان حکام سے ملاقات کو نئی سیاسی تبدیلی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے کیوں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔

واضح رہے کہ افغان امن عمل میں امریکہ اور طالبان کے وفود کے مابین متعدد ملاقاتوں کے بعد معاہدہ کے نکات کو حتمی شکل دی جا چکی تھی، تاہم محض معاہدے پر دستخط سے پہلے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹر پر طالبان سے تمام مذاکرات کو منسوخ کردیا تھا۔

گزشتہ روز زلمے خلیل زاد کی افغان صدر سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا کہ امریکی صدر ایک مرتبہ پھر منسوخ کیے گئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔

دوسری جانب زلمے خلیل زاد کی افغان دارالحکومت میں آمد کے بعد صدر انتخاب کے نتائج کے اعلان میں ایک ماہ کی تاخیر متوقع ہے، شاید اس کی وجہ سیاسی غیر یقینی اور فراڈ کے الزامات کا راستہ روکنا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.