جنوبی جاپان کے ریوکو جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر پیمانے پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکہ کے جیولوجیکل سروے سینٹر نے بتایا کہ جمعہ کے روز تقریباً 22:02 بجے آئے زلزے کا مرکز صوبہ اوکی ناوا کے ہیرارہ شہر سے 147 کلومیٹر شمال میں اور زمین کی سطح سے 153 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔
(یو این آئی)