چین میں شن ژیانگ اُئیگر خود مختار علاقے میں اتوار کی رات زلزلے کے سبب ایک شخص کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
چین زلزلہ نیٹ ورک سینٹر نے پیر کو بتایا کہ کاشگر صوبے کے ژیاشی کاؤنٹی میں اتوار کی رات تقریباً 12 بجے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 39.38 ڈگر ی شمالی طول البلد اور 77.21 ڈگری مشرقی عرض البلد پر سطح سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے سبب چار دکانیں ،ایک دیوار منہدم ہوگئیں اور 1000 سے زیادہ مکانوں اور 5574 میٹر لمبی دیوار میں درار آگئی۔ زلزلےکے سبب بجلی کے کھمبوں ،تاروں کو نقصان پہنچا اور نقل و حمل کے وسائل کو بھی نقصان پہنچا۔
مقامی انتظامیہ نے ہنگامی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ہزاروں افراد اور 500 سے زیادہ گاڑیاں راحت اور بچاؤ کام میں لگی ہوئی ہیں۔
راحت اور بچاؤ اہلکاروں نے اب تک 4827 افراد کو محفوظ نکال کر غیر مستقل کیمپوں میں رکھا ہے۔ ایمرجنسی انتظامات کی وزارت نے 5000 ٹینٹ، 5000 فولڈنگ بستر، 10 ہزار رضائیاں اور 20 ہزار کوٹ شن ژیانگ بھیجے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے بھی 500 ٹینٹ، 200 فولڈنگ بستر، 200 رضائیاں اور 2000 گدے بھیجے ہیں۔