ETV Bharat / international

کیا نہر فرات میں پانی کی کمی شامی باشندوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے؟ - نہر فرات میں پانی کی سطح میں کمی

پانی کی سطح کم ہونے کے سبب سب سے پہلے اس کا اثر بجلی پر ہو گا۔ اس کے علاوہ زراعت اور عوامی سطح پر لوگوں کی زندگی متاثر ہو گی۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹز نے آگاہ کیا ہے کہ پانی کی سطح میں کمی ہونا، مشرقی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 10:00 PM IST

شام میں نہر فرات کے پانی کی سطح میں کمی کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ اس طرح فرات کے پانی پر انحصار کرنے والے کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ویڈیو

کوبانی کے قریبی علاقے مثلا قارہ کے لیے ندی کا پانی مختلف ناحیے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پانی کی سطح کم ہونے کے سبب سب سے پہلے اس کا اثر بجلی پر ہو گا۔ اس کے علاوہ زراعت اور عوامی سطح پر لوگوں کی زندگی متاثر ہو گی۔

پانی کی سطح میں کمی کے لیے براہ راست ترکی کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ ترکی نے اپنے ڈیم کے ذریعہ پانی کی سیلانی کو کم کر دیا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ان دنوں بجلی کی سپلائی میں بھی کمی آئی ہے۔ اس سے قبل 18 گھنٹے بجلی رہا کرتی تھی، لیکن اب محض 10 گھنٹے ہی بجلی دی جاتی ہے۔

ایک مقامی کسان نے بتایا کہ نہر فرات میں پانی کی سطح کم ہونے سے بیماریاں بڑھیں گی اور انفکشن ہوں گے۔ پانی کی سطح کم ہونے سے لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو جائیں گی کیوں کہ اس کے سبب بجلی میں کٹوتی ہو گی۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹز نے آگاہ کیا ہے کہ پانی کی سطح میں کمی ہونا، مشرقی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا جب شام میں خانہ جنگی اپنے عروج پر ہے، کورونا وائرس کی تباہی درپیش ہے اور گذشتہ ماہ امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے بعد شام علیحدہ ہو کر رہ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.