اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے اس کی سرحد میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔
فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی نے دن میں جنوبی غزہ پٹی سرحد کے نزدیک ایک ڈرون کو دیکھا جس کے بعد اسے مار گرایا گیا۔
اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج نے جانچ کے لیے ڈرون کے ملبے کو یکجا کر لیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کے ڈرونز اور راکٹ حملوں کو محفوظ رکھنے کا التزام ہوتا ہے، تاکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو مظلوم باور کرایا جا سکے۔