آج سے تقریبا 14 سو برس قبل پیش آنے والا کربلا کا خونریز حادثہ اب تک تاریخ کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں بسا ہوا ہے۔
یزیدی فوج نے اہل بیت کے 72 افراد کے قافلے پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتے ہوئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سمیت متعدد اہل بیت کو بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔
حق و باطل کی اس جنگ میں حق کے پیروکاروں کو کس قدر اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا، اسے سوچ کر ہی خوف طاری ہوتا ہے۔
سنہ 61 ہجری میں محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو ایک فیصلہ کن جنگ ہوئی، جس میں سید الشہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین کو شہید کرنے کے ساتھ ہی ان کے خیموں میں آگ بھی لگا دی گئی تھی۔ اس حادثے کے بعد سے آج کی تاریخ تک دنیا ان عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی رہی ہے۔