ETV Bharat / international

پاکستان: ٹی ایل پی کے درجنوں کارکنان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی فہرست سے نکال دیا گیا - ٹی ایل پی

تحریک لبیک پاکستان کے 54 کارکنوں کے نام کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈول سے نکال دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ محمد سعد کا نام بھی بدھ کے روز فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا تھا۔

Dozens of TLP workers removed from list of Anti Terrorism Act
پاکستان: ٹی ایل پی کے درجنوں کارکنان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی فہرست سے نکال دیا گیا
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 4:00 AM IST

حکومت پاکستان اور ممنوعہ تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت اس کے 54 کارکنوں کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے فورتھ شیڈول سے نکال دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان تمام 54 ٹی ایل پی کارکنوں کا تعلق راولپنڈی ڈویژن سے ہے۔ ان میں سے 28 کا تعلق راولپنڈی، 14 کا چکوال، 11 کا اٹک اور ایک جہلم سے ہے۔

اس سے قبل ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ محمد سعد کا نام بھی بدھ کے روز فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا تھا۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے 10 نومبر کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ حافظ محمد سعد ممنوعہ تنظیم ٹی ایل پی کے امیر (سربراہ) ہونے کی وجہ سے لاہور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر سیکشن 11-E کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے 7 نومبر کو ٹی ایل پی کا نام ایکٹ کے پہلے شیڈول سے 'ممنوعہ تنظیم' کے بطور ہٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

واضح رہے کہ حالیہ مظاہروں کے دوران مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) کے ضمن میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے ٹی ایل پی کے 200 سے زائد کارکنوں کو پولس نے حراست میں لیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔

ٹی ایل پی نے 20 اکتوبر کو لاہور میں اپنے سربراہ کی رہائی کے مطالبے پر احتجاج شروع کیا تھا جو بعد میں پرتشدد ہوگیا۔

فورتھ شیڈول کیا ہے؟

فورتھ شیڈول ایک ایسی فہرست ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دہشت گردی اور فرقہ واریت کے جرم میں مشتبہ افراد کو رکھا جاتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.