افغانستان کے مشرقی صوبے میں منگل کی شب شدید بارش کے بعد آئے سیلاب میں کم از کم 71 افراد کی موت ہوگئی اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
پروان صوبے کے مقامی ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر عبد القاسم نے کہا کہ 95 افراد کو زخمی حالت میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
سرکاری ترجمان وحیدہ شاہکار نے کہا کہ منگل کی رات شدید بارش کے بعد آئے سیلاب کا پانی صوبے کے وسطی علاقے میں ایک رہائشی علاقے میں گھس گیا جس میں کم از کم 71 لوگوں کی موت ہوگئی اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
پروان صوبے میں سیلاب کی وجہ سے 300 سے زائد مکان تباہ ہوگئے اور زرخیز زمینیں بھی خراب ہو گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ اور قدرتی آفات اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے افسر متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کےلئے جلد ہی متاثرہ گاؤں کا دورہ کریں گے۔