ETV Bharat / international

امریکہ: ٹرمپ کا بھارتیوں سے خطاب

author img

By

Published : Sep 23, 2019, 9:53 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:13 PM IST

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر بھارت کا کوئی دوست کبھی ہوا ہے اور نہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ تصویر

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اور امریکہ کی دوستی کی تاریخ میں رشتوں کے مستحکم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اور بھارت اپنے ممالک کی سرحدوں کے تحفظ اور اسلامی دہشت گردی سے شہریوں کو بچانے کے تئیں پابند عہد ہیں۔

امریکہ: ٹرمپ کا بھارتیوں سے خطاب

ٹرمپ نے ٹیکساس صوبے کے دارالحکومت ہیوسٹن میں این آر جی فٹبال اسٹیڈیم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 50ہزار سے زائد بھارتی نژاد امریکی کمیونٹی سےخطاب کیا۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر بھارت کا کوئی دوست کبھی نہیں ہوا اور نہ ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر نے نریندر مودی کو امریکہ کا سب سے مخلص دوست قرار دیا، اور انھیں حالیہ ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی وہی کررہے ہیں جو امریکہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مودی کو بھارت اور امریکہ کے رشتوں کو بلندی پر لے جانےوالا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے رشتے اتنے مستحکم کبھی نہیں ہوئے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اور امریکہ قانون کو ماننے والے، انصاف کے نظریے پر چلنے والے اور جمہوریت کو پُرخلوص جذبے سے مضبوط کرنے والے ہیں۔

ٹرمپ نے نریندر مودی کی قیادت میں گذشتہ 5 برسوں میں 30کروڑ غریبوں کو خط افلاس سے باہر نکالنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں 14کروڑ افراد متوسط طبقے میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بے روزگاری بڑھانے والےقوانین اور ضابطوں کو ختم کررہے ہیں۔ امریکہ میں سب سے بڑے ٹیکس اصلاحات ہورہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں روزگار کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فی الحال امریکہ کے طویل دورے پر گئے ہیں۔ اس دوران وہ امریکہ کے مختلف امور کے ساتھ بھارتی معاملات کو منسلک کرنے کی نہ صرف کوشش کریں گے، بلکہ بھارت اور امریکہ کے رشتے کو انتہائی مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

Intro:Body:

rwerwerwerwerwe

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 4:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.