ETV Bharat / international

جی۔ 20 کے کام کاج پر سلمان ۔ ٹرمپ کے درمیان تبادلہ خیال

دونوں عالمی رہنماؤں نے گروپ آف ٹوئنٹی (جی 20) ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور تعاون پر زور دیا ہے۔

discussions between trump & shah salman on the g 20
جی۔ 20 کے کام کاج پر سلمان ۔ ٹرمپ کے درمیان تبادلہ خیال
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 12:44 PM IST

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی لڑائی میں جی 20 ممالک کے کام کاج اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

اس دوران معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے جی -20 فریم ورک کے تحت کی جارہی کوششوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی امن کے قیام کے لئے امریکہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کا مناسب طریقے سے حل کرنے اور امن کے قیام کے لئے کوشاں رہے گا۔

دونوں عالمی رہنماؤں نے رواں برس مملکت کی زیر صدارت گروپ آف ٹوئنٹی (جی 20) ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور تعاون پر زور دیا ہے۔

رپورٹ میں شاہ سلمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ 'ہم جی 20 کی جانب سے کورونا وبا کے انسانی اور معاشی سطح پر ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت اور ہم آہنگی جاری رکھیں گے'۔

بتادیں کہ اس سے قبل کووڈ-19 کے نتیجے میں دنیا بھر میں نقل و حرکت پر پابندیوں کے باوجود جی 20 رہنماؤں نے کورونا وائرس وبائی مرض سے نمٹنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کے لئے ورچوئل میٹنگیں کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.