ETV Bharat / international

یو اے ای کے نائب وزیراعظم حمدان بن راشد کا انتقال - متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے پہلے وزیر خزانہ اور موجودہ نائب وزیر اعظم شیخ حمدان بن راشد کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ کئی دنوں سے علیل تھے۔

بشکریہ شیخ محمد بن راشدالمختوم ٹویٹر
بشکریہ شیخ محمد بن راشدالمختوم ٹویٹر
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 4:09 PM IST

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمختوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمراں شیخ حمدان بن راشد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شیخ حمدان بن راشد کے انتقال کی خبر شیخ محمد بن راشدالمختوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی۔

بشکریہ شیخ محمد بن راشدالمختوم ٹویٹر
بشکریہ شیخ محمد بن راشدالمختوم ٹویٹر

شیخ محمد نے تصدیق کی کہ ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 'میرا بھائی، میرا ساتھی اس دنیا میں نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم سب کو بھی اسی کی جانب لوٹ کر جانا ہے۔'

شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سے علیل تھے۔

شیخ حمدان بن راشد 25 دسمبر 1945 کو پیدا ہو ئے تھے اور وہ ملک کے پہلے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.