ETV Bharat / international

بھارت اور امریکہ تین ارب ڈالر کے دفاعی سودوں پر دستخط کریں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احمدآباد کے موٹیرا میں واقع دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میدان سردارپٹیل اسٹیڈیم میں دو لاکھ سے زیادہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

بھارت اور امریکہ تین ارب ڈالر کے دفاعی سودوں پر دستخط کریں گے :ٹرمپ

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 4:29 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:02 AM IST

بھارت اور امریکہ کے داعش کے خلاف لڑائی میں مشترکہ عزم کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کل نئی دہلی میں ان کا ملک بھارت کو تین ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے مفاہمت نامے پر دستخط کرے گا۔

احمدآباد کے موٹیرا میں واقع دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میدان سردارپٹیل اسٹیڈیم میں دو لاکھ سے زیادہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

اسٹیج پر محترمہ ملینیا ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی بھی موجود تھے۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ 'ہم دفاعی تعاون کو مسلسل آگے بڑھاتے رہیں گے،امریکہ بھارت کو دنیا کے سب سے زبردست اور بہترین فوجی آلات مہیا کرانا چاہتےہیں۔ ہم ایسے جدید ہتھیار بناتے ہیں جو کوئی نہیں بناتا۔بھارت کے ساتھ ان کی خرید کی بات چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کل ہمارے نمائندے تین ارب ڈالر سے زیادہ کے فروخت کے سودے پر دستخط کریں گے جن میں زیادہ تر فوجی ہیلی کاپٹر اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں'۔

انہوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان تینوں افواج کی مشترکہ فوجی مشق ٹائگر اینڈ ٹرائمف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے شہریوں کو انتہا پسند داعش کے خطرے سے بچانے کے لیے متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ شدت پسندی کو روکنے اور شدت پسند نظریے سے لڑنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کی زمین پر کام کرنے والی شدت پسند تنظیموں اور شدت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر مثبت طریقے سے کام کررہی ہے۔

ان کے انتظامیہ میں اہم امریکی فوج کو آئی ایس آئی ایس کے خلاف پوری طاقت سے لڑنے کی صلاحیت مہیا کرارہے ہیں۔ آج کی تاریخ میں آئی ایس آئی ایس کا دبدبہ صد فیصد ختم ہوچکا ہے۔ اس کا سرغنہ البغدادی مارا جا چکا ہے۔

امریکی صدر اپنی تقریباً 20منٹ کی تقریر میں احمدآباد میں اپنے زبردست استقبال سے بےحد خوش نظر آئے۔

انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی شخصیت اور کامیابیوں کا ذکر کیا اور مانا کہ بھارت کا قد مسٹر مودی کی قیادت میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اس غیرمعمولی مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ آج کے بعد سے بھارت کا ہمارے دل میں ایک خاص مقام رہےگا'۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.