چین کے شمالی صوبے شانشی کے لنفین شہر میں ریستوراں گرنےسے ہلاکتوں کی تعداد بڑھکر 29 ہوگئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کی صبح نو بج کر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب کچھ گاؤں والے 80 سالہ شخص کی ریستوراں میں سالگرہ منا رہے تھے۔
اس سے پہلے انتظامیہ نے 17 لوگوں کی موت کی تصدیق کی تھی لیکن اتوار کی صبح تک یہ تعداد بڑھکر 29 ہوگئی ہے۔
بچاؤ دفتر نے کہا تھا کہ ہفتے کی شام چھ بج کر 52 منٹ تک 45 لوگوں کو ملبے سے باہر نکالا گیا ہے جس میں ہلاک شدگان بھی شامل ہیں۔اس حادثے میں 28 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
بڑی مشینوں کے ذریعہ 840 بچاؤ اہلکاروں نے لوگوں کو ملبے سے باہر نکالنے میں مدد کی۔مقامی انتظامیہ نے جائے وقوع پر 100 طبی اہلکار اور 15 ایمبولینس بھیجی ہیں۔