ETV Bharat / international

افغانستان: کابل راکٹ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی - کابل

گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے راکٹ دھماکے ہوئے تھے۔ اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 5:28 PM IST

افغانستان کی راجدھانی کابل میں 23 راکٹوں سے کئے گئے حملے میں کم سے کم 10 لوگوں کی موت ہوگئی اور 51 دیگر زخمی ہوگئے۔ افغانستان کی خبررساں ایجنسی نے اتوار کو نائب فرسٹ صدر امیتابھ صالح کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

اس سے پہلے کی رپورٹوں میں سینٹرل کابل کے مختلف علاقوں میں ہوئے دھماکوں میں آٹھ شہریوں کے مارے جانے اور پچاس دیگر کے زخمی ہونے کی بات کہی گئی تھی۔

افغانستان کے وزارت داخلہ کے مطابق سنیچر کی صبح کابل میں 23 راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ دارالحکومت کابل میں ایرانی سفارت خانہ نے بعد میں دن میں بتایا کہ ایک راکٹ سفارت خانہ پر گرا ہے۔ اسلامی اسٹیٹ گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.