ETV Bharat / international

کورونا وائرس: اب تک 638 افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 7, 2020, 8:07 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:00 PM IST

چینی حکام کے مطابق مہلک  بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے کی والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Death toll from Coronavirus rises to 638
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے کی تعداد میں اضافہ

چین کی ریاست ہوبی میں مہلک بیماری وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 638 ہو گئی ہے جبکہ سرزمین چین میں اس خطرناک بیماری سے 31100 سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

یہ وائرس پہلی بار دسمبر میں ریاست ہوبی کے صدر مقام ووہان میں پایا گیا تھا اور اب یہ دنیا کے بیشتر حصوں میں پھیل چکا ہے۔

سرزمین چین سے باہر بھی دو ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ ایک ہانگ کانگ میں جبکہ دوسری موت فلپائن میں ہوئی ہے۔

اگرچہ فی الحال اس وائرس کا بہتر علاج موجود نہیں ہے لیکن متاثرہ افراد کو ایچ آئی وی اور دیگر اینٹی ویرل ادویات دی جارہی ہیں، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ایک احتیاطی اقدام کے طور پر، امریکہ، آسٹریلیا اور سنگاپور سمیت متعدد ممالک نے حال ہی میں چین کا سفر کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے لئے عارضی طور پر اپنے دروازے بند کردیے ہیں۔

مزید یہ کہ ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس وباء کے تناظر میں عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس بیداری مہم کے لیے اجلاس

Intro:Body:

Urdu

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:00 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.