گذشتہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے دو تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے امریکہ نے ایران کے خلاف سائبر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
امریکی ذمے داروں کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کے ذریعے عالمی سطح پر نقصانات کے بغیر ایران کو سزا دی جا سکتی ہے۔
امریکی وزارت دفاع نے نئے ہتھیاروں کے تجربے کی بات کہی ہے۔ ان ہتھیاروں کا مقصد نیچی پرواز والے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانا ہے۔