میگھالیہ کے شیلانگ کے کچھ حصوں میں شہریت ترمیمی بل (سي اے بي) 2019 کی مخالفت میں جاری مظاہروں کے بیچ کرفیو اور موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس دوران شیلانگ کے پولیس بازار علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل سمیت تین گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔
موٹپھرن شہر میں شام سے ہی سی اے بی کی مخالفت میں احتجاج کر رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس چھوڑے۔
مزید پڑھیں:اِسٹارٹ اَپس کیا ہے؟
پولیس افسر نے کہا کہ حالات کشیدہ ہیں اور پولیس نے پوری ریاست میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔