بنگلہ دیش میں ایک ملین سے زائد روہنگیا مسلمان پناہ گزیں کیمپ میں مقیم ہیں اور یہاں کورونا وائرس پھیلنے امکانی خدشات کے مدنظر مقامی انتظامیہ چوکس ہے۔ اب تک یہاں پر ایک بھی مثبت کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔
امدادی ورکرس اس پناہ گزیں کیمپ کو کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ انتظامیہ کے مطابق اگر یہاں ایک کیس بھی مثبت پایا جاتاہے تو پھر صورتحال انتہائی ابتر ہوگی۔
اس کیمپ میں ایک ملین لوگوں کا ہجوم ہے اور انفیکشن پھیلنے کی صورت میں اسے روکنا ناممکن ہوگا۔
ایک امدادی ورکرس کے مطابق یہاں جگہ کی قلت اور لوگوں کا ہجوم ہے جس کی وجہ سے سوشیل ڈسٹنس کے ضوابط پر عمل کرنا ناممکن ہے۔
بنگلہ دیش میں 160 ملین افراد رہتے ہیں جبکہ یہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو روکنے کےلیے 11 اپریل تک لاک ڈاون نافذ ہے۔