ETV Bharat / international

سات ماہ بعد نیپال میں کچھ اسکولوں کو کھولنے کی اجازت - نیپال میں کچھ اسکولوں کو کھولنے کی اجازت

جب سے کورونا کا قہر سامنے آیا تھا، ہر طرح کی سرگرمیوں پر روک لگ گئی تھی، تاہم رفتہ رفتہ حفاظتی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے معاشی اور دیگر سرگرمیوں کو بحال کیا گیا، لیکن اسکولوں کا معاملہ پیچیدہ تھا، کیوں کہ چھوٹے بچوں کے احطیاط سے کھلواڑ ممکن نہیں تھا۔ فی الحال سخت حفاظتی اصولوں کے تحت نیپال میں کچھ اسکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 4:37 PM IST

کورونا وبا کے دوران پڑوسی ملک نیپال میں کچھ اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دے دی دگئی ہے۔

نیپال میں نئے تعلیمی سال کا آغاز عموما مئی یا جون سے ہوتا ہے، لیکن رواں برس کورونا وبا کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

فی الحال دارالحکومت کاٹھمنڈو میں کچھ اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم انہیں ہر طرح کے حفاظتی اصولوں کا خیال کرنا ہو گا۔

گذشتہ 7 مہینوں سے جسمانی طور پر بچے اسکول میں پہنچ کر تعلیم نہیں حاصل کر سکتے تھے۔ ایسی صورت میں وہ آن لائن کے ذریعہ تعلیم حاصل کر رہے تھے، لیکن آن لائن تعلیم حاصل کرنا جسمانی طور پر موجود ہو کر کلاس روم میں پڑھنے جیسا نہیں تھا۔

کاٹھمنڈو میں واقع ودھیا بورڈنگ اسکول کی ایک طالبہ سونیا گھلان نے بتایا کہ 'میں بہت خوش ہوں کہ اب اپنا تعلمی سلسلہ جاری رکھ سکوں گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.