چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 22 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے 17 مقامی جبکہ پانچ باہرسے ہیں۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری کی جانے والی یومیہ رپورٹ کے مطابق مقامی طور پر وائرس کے تمام کیسز شمال مغربی چین کے سنکیانگ ایغور خودمختار علاقہ سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ایمس میں آج سے شروع ہوگا کوویکسین کا ہیومن ٹرائل
کورونا وائرس کے باہر سے آئے کیسز میں تین صوبہ سچوان میں رپورٹ ہوئے ہیں، ایک اندرونی منگولیا خودمختار علاقہ میں اور ایک کیس شینڈونگ صوبے سے ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق اس عرصے کے دوران کووڈ 19 سے کسی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔