ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں 25 اپریل تک ملک گیر لاک ڈاؤن

بنگلہ دیش میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 25 اپریل تک ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور فوج کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔

countrywide lockdown in bangladesh until april 25
بنگلہ دیش میں 25 اپریل تک ملک گیر لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 9:14 PM IST

بنگلہ دیش حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی فاصلے برقرار رکھنے اور ہوم کوارنٹین قوانین کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ فوج اب بغیر کسی کام سے گھروں سے باہر آنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ فوج نے اس سے پہلے ملک کی مختلف آفات کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔

انٹر سروس پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل عبداللہ ابن زائد نے کہا کہ آج سے ملک کے تمام حصوں میں لوگ سماجی فاصلے قائم رکھیں اور گھروں میں ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بنگلہ دیش فوج کی 525 ٹیموں کو مقامی انتظامیہ کی مختلف سرگرمیوں میں مدد کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔

فوج 25 مارچ سے شہری انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہے۔ اس سے پہلے 23 مارچ سے حکومت نے مسلح افواج کے فوج، بحریہ اور فضائیہ کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور 94 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اب تک ملک میں 64 اضلاع میں سے 21 میں کورونا وائرس سے 424 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.