ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریسس نے ایمرجنسی کمیٹی کی بند دروازے کی میٹنگ کے بعد پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ، 'آج ہونے والی میٹنگ میں متعلقہ مسائل پر مثبت بات چیت ہوئی، لیکن یہ بھی واضح ہے کہ ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنے کے لئے مزید معلومات کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے میں نے ہنگامی کمیٹی کے اجلاس کے لیے جمعرات کو بھی جاری رکھنے کو کہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ كوروناوائرس سے بین الاقوامی تشویش ہے اور اس کے پیش نظر صحت عامہ ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے یا نہیں اس سلسلہ میں ہم سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے كوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔
مزید پڑھیں: 'مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش مسترد'
قابل ذکر ہے کہ چین کے کورونا وائرس نے وبا کی شکل اختیار کر لیا ہے اور صوبہ ہبوئی میں بدھ کو كوروناوائرس کے 444 نئے معاملے سامنے آئے۔ابھی اس وائرس سے 17 افراد کی موت ہو چکی۔
خیال ہے کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کو نمونیہ اور سانس لینے سے متعلق پریشانی کی علامات سامنے آتی ہیں۔