ETV Bharat / international

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پہلی موت - مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 562 بتائی تھی

کورونا وائرس کا دائرہ سعودی عرب میں پھیلتا ہی جاریا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مہلک وباء سے متاثرہ ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ اس طرح مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 767 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پہلی موت
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پہلی موت
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 8:45 AM IST

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی موت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 767 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا شخص غیرملکی ہے۔

اس کو مدینہ منورہ میں ایک اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جہاں اس کی حالت بڑی تیزی سے بگڑ گئی اور وہ پیر کی شب جان کی بازی ہار گیا ہے۔سعودی عرب میں اس مہلک وائرس سے یہ پہلی موت ہے۔

انھوں نے کورونا وائرس کے 205 نئے مریضوں کی اطلاع دی ہے۔سعودی عرب میں اب تک ایک دن میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ترجمان نے سوموار کو اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 562 بتائی تھی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کی مہلک وبا کو مملکت میں پھیلنے سے روکنے کے لیے پیر کی شب سے گیارہ گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

مملکت میں شام سات بجے سے صبح چھے بجے تک نافذ اس کرفیو کے دوران دارالحکومت الریاض اور دوسرے شہروں میں بڑی شاہراہیں سنسان ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس کرفیو کی جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا،اس پر 10 ہزار ریال (2663 ڈالر) جرمانہ عاید کیا جائے گا اور اگر کسی نے دوبارہ اس کی خلاف ورزی کی تو اس کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی اور ساتھ دُگنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.