ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ میں کورونا کے نئے کیسز

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک میں بدھ سے تین دن کے لئے لیول تین کا سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ میں کورونا کے نئے کیسز، لاک ڈاؤن ایک بارپھرنافذ

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 1:20 PM IST

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں عالمی وباکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بدھ سے تین دن کے لئے لیول تین کا سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہاہے ، جبکہ باقی ملک میں کورونا کے چار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد لیول 2 کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ آکلینڈ کو بدھ کی سہ پہر سے لیول تھری کے لئے بند کردیا جائے گا جو جمعہ کی رات تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تین دن انتظامیہ کو صورتحال کا جائزہ لینے، معلومات اکٹھا کرنے اور متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کو تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

قابل غور ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا وائرس کے چار نئے کیسز کے سامنے آنے سے اس ملک میں 102 دنوں کے بعد اس وائرس کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے اور یہ کس کے رابطہ میں آنے سے متاثر ہوئے اس کا بھی پتہ لگایا جارہاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.