ETV Bharat / international

'نیپال میں کووڈ-19 کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل' - کمیونٹی ٹرانسمیشن

نیپال کی وزارت صحت نے اپنے ملک کے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'نیپال میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے'۔ جس کے بعد بھارتی ذرائع نے سرحدی علاقوں کی عوام کو متنبہ کرتے ہوئے مکمل احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

coronavirus infection in nepal enters community transmission phase: nepal health ministry
'نیپال میں کووڈ-19 کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل'
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 7:41 AM IST

نیپال کی مرکزی وزارت صحت و آبادی نے کہا کہ نیپال میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے ساتھ ملک کے 12 اضلاع کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں'۔

پریس بریفنگ میں ملک کے صحت عامہ کے مشیر ڈاکٹر سریش تیواری نے کہا کہ 'نیپال اپنے دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت 12 اضلاع میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے'۔

انھوں نے ٹوئیٹ کرکے کہا ہے کہ '12 اضلاع میں سے چار ضلعوں میں روزانہ ایک ہزار سے زائد فعال کیسیز سامنے آرہے ہیں۔ دیگر آٹھ اضلاع میں بھی کورونا کے کیسیز بڑھتے جارہے ہیں'۔

ڈاکٹر سریش تیواری نے بتایا ہے کہ 'ان 12 اضلاع میں فعال کیسیز 73 فیصد حصہ ہے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ 12 علاقے کورونا سے شدید متاثر ہیں۔ جس کے بعد ان علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'کمیونٹی ٹرانسمیشن کے تحت آنے والے اضلاع میں مورنگ، سنسری، دھنوشا، مہوتری، پارسا، باڑہ، رتہہاٹ، سرلہہی، کھٹمنڈو، للت پور، چٹوان اور روپندھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر تیواری نے یہ بھی بتایا کہ 'خواتین میں ٹرانسمیشن کی شرح پانچ فیصد سے بڑھ کر 22 سے 23 فیصد ہوگئی ہے اور بوڑھوں کی اموات چار فیصد کے قریب ہوگئی ہے'۔

نیپال کی مرکزی وزارت صحت و آبادی کے اعداد و شمار کے مطابق 'پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے کل 1069 نئے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تنہا کھٹمنڈو میں ہی انفکشن کے 481 کیس ہیں'۔

مرکزی وزارت صحت و آبادی کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق نیپال میں کووڈ-19 کے جملہ کیسیز 40،529 تک پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2018 میں نیپال کی وزارت آبادی کے مطابق کل آبادی 2.81 کروڑ ہے۔

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 239 ہے جبکہ اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر 22،178 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.