ETV Bharat / international

کرغزستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1082 - kyrgyzstan

کرغیزستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں اڑھائی سو کے قریب طبی عملہ بھی شامل ہے۔

کرغیزستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1082

author img

By

Published : May 14, 2020, 4:48 PM IST

کرغیزستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 38نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1082ہوگئی ہے جن میں 247طبی عملہ اور ڈاکٹر شامل ہیں۔

کرغیزستان کے کورونا وائرس ردعمل مرکز کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں 14مئی کو کورونا وائرس کے مجموعی طورپر 38نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرین نئے افراد میں سے چھ طبی عملہ ہے۔ کرغیزستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے 12لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور کل ملاکر 735مریض صحیت یاب ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے گیارہ مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس عالمی وبا سے اب تک دو لاکھ 87ہزار لوگوں کی جان چلی گئی ہے اور دنیا میں 41لاکھ 70ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.