افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 31 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کو بڑھ کر 38,200 ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 76.58 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا 'اس دوران ملک میں 34 صوبوں میں 162 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جس میں نئے معاملے سامنے آئے۔ اس دوران چار اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,406 ہوگئی ہے'۔
ملک میں 142 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 29254 ہوگئی ہے۔
وہیں دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 53 لاکھ 34 ہزار 339 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 8 لاکھ 48 ہزار 84 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
زمبابوے: کورونا کیسز میں کمی کے بعد ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
بھارت میں اب تک 34 لاکھ 69 ہزار 523 افراد اس مہلک وبا سے سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 66 ہزار 333 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔