چین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تین نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ چھ لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
ملک کی صحت کمیٹی نے کہاکہ' تینوں نئے معاملے مقامی ہیں۔چین میں پچھلے دنوں 12بغیر علامات والے معاملے سامنے آئے تھے۔
صحت کمیٹی نے بتایا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے 82 ہزار 929 معاملے ہیں، 4 ہزار 633 مریضو ں کی موت ہوچکی ہے اور 78 ہزار 195لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطاًبق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 87 ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے اور 41 لاکھ 70ہزار لوگ متاثر ہیں۔