ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے 1.76 لاکھ ہلاکتیں، 25.53 لاکھ متاثرین - number of corona victims worldwide

دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے. یہاں پر اب تک 824147 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 44999 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 75204 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

dsf
sdf
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:31 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19کا قہربڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 25.53 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کل 2،553،310 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 176،810 ہو گئی ہے. دنیا بھر میں اب تک 678،980 لوگ اس وبا سے مکمل طور شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 33 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 19984 افراد اس سے وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 640 افراد کی موت ہو چکی ہے. اب تک 3870 افراداس وبا سے بالکل ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔

دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے. یہاں پر اب تک 824147 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 44999 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 75204 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ شدید طور پرمتاثریوروپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 24648 افراد کی موت ہوئی ہے اور اب تک 183957 لوگ اس وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82788 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4632 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

اسپین کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 204178 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 21282 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

اس درمیان، کورونا وائرس سے اور موت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 156480 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20796 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔جرمنی میں کورونا وائرس سے 148453 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور5086 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ بھی میں حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں، جہاں 129044 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں وہیں اب تک 17337 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثرخلیجی ملک ایران میں 84802 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5297 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

بیلجیم میں 5998، ہالینڈ میں 3916، برازیل میں 2588، ترکی میں 2559، سویڈن میں 1765، کینیڈا میں 1728، سوئٹزرلینڈ میں 1436، پرتگال میں 762، میکسیکو میں 857، انڈونیشیا میں 616، آئر لینڈ میں 687، آسٹریا میں 491، ایکواڈور میں 507، رومانیہ میں 482، فلپائن میں 437، الجیریا میں 384، ڈنمارک میں 370، پولینڈ میں 385 اور جنوبی کوریا میں 238 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.