سری لنکا کے ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے مطابق ضلع گمپہا میں 39 سالہ مزدور اور اس کی 16 سالہ بیٹی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سیکڑوں افراد کو کورنٹائن کرنا پڑا۔
حکومت کے محکمہ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام تک 101 نئے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔
کولمبو کے مضافات میں زیادہ تر نئے متاثرہ مریضوں کو قومی متعدی بیماریوں کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس نے اتوار کے روز ضلع گمپہامیں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔
وزارت صحت نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں ، ماسک پہنیں اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔ سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 13 افراد کی موت ہوچکی ہے۔