کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار 777 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 9 لاکھ 69 ہزار 301 ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 2 کروڑ 31 لاکھ 34 ہزار 645 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 46 ہزار 216 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 506 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 62 ہزار 663 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 88 ہزار 935 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 12 لاکھ 24 ہزار 380 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 33 ہزار 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 2528 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 29 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔