کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 6 ہزار 830 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 7 لاکھ 29 ہزار 594 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 37 ہزار 689 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 70 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 53 ہزار 10 ہو چکی ہے۔ 43 ہزار 379 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 3 ہزار 84 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 17 ہزار 367 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 860 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔