کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 734 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 6 لاکھ 4 ہزار 963 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 86 لاکھ 31 ہزار 714 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 33 ہزار 271 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 877 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 77 ہزار 618 ہو چکی ہے۔ 26 ہزار 816 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 937 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 11 ہزار 596 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال انڈومان نکوبار میں سب سے کم 198 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔