ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 66 ہزار 680 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 977 ہو چکی ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:58 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 76 ہزار 418 ہو چکی ہے۔

متاثرین میں سے 5 لاکھ 98 ہزار 450 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 84 لاکھ 84 ہزار 753 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ویڈیو

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 66 ہزار 680 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 977 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار 716 ہو چکی ہے۔ 26 ہزار 273 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 92 ہزار 589 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 11 ہزار 452 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال انڈومان نکوبار میں سب سے کم 194 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.