کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 79 لاکھ 82 ہزار 948 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 4 لاکھ 35 ہزار 168 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 41 لاکھ 52 ہزار 681 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 62 ہزار 144 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 853 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 424 ہو چکی ہے۔ 9 ہزار 520 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 7 ہزار 958 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 3 ہزار 950 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال اینڈومان اینڈ نکوبار میں 38 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔