دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4.16 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 73.6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 4،16،116 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 7357794 افراد اب تک متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے مقام پر ہے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کے عدادو شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 9966 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،86،579 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ، 357 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شد گان کی تعداد 8102 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،37448 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 1،41029 افراد اس وبا سے صحت یا ب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ ہوگئی ہے۔ اب تک 1،999900 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،12،908 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 772416 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 39680 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں بھی کووڈ ۔19 کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور اب تک اس وبا سے 4،92023 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،6350 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی حالات بگڑتے جارہے ہیں۔ اب تک 2،91،588 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اب تک اسپین میں 2،42280 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 27،136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں بہت تباہی مچا ئی ہے۔ اب تک اس کی وجہ سے 34،114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2،35،763 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
چین میں اب تک 84،209 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4638 ہلا ک ہوچکے ہیں ۔ فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،92068 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،322 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جرمنی میں 1،86،522 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8752 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وہیں پیرو اب تک 207794 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5903 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترکی میں کورونا سے اب تک 1،73،036 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4746 افراد ہلاک چکے ہیں۔ کورونا وائرس سےشدید متاثر خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس سے 1،77938 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 8506 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
میکسیکو میں 15357 ، بیلجیم میں 9629 ، کینیڈا میں 8038 ، نیدرلینڈ میں 6061 ، سویڈن میں 4795 ، ایکواڈور میں 3720 ، سوئٹزرلینڈ میں 1936 ، آئرلینڈ میں 1695 اور پرتگال میں 1497 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 113702 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2255 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔