ETV Bharat / international

پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے 43.24 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 6:41 PM IST

پوری دنیا میں کورونا وبا کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 20.47 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43.24 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے 43.24 لاکھ سے زائد افراد ہلاک
پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے 43.24 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں گزشتہ 28 دنوں میں جہاں 1.63 کروڑ لوگ کورانا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں 2.62 لاکھ لوگ اس وبا کا شکار ہوئے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ای سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 47 لاکھ 38 ہزار 271 جبکہ 43 لاکھ 24 ہزار 625 لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 3.61 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.18 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے علاج میں گو مُتر اور گوبر مسترد

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41،195 نئے معاملے کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 69 مریضوں کی صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار پچاس ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1636 سے کم ہو کر تین لاکھ 87 ہزار 987 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 490 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 29 ہزار 669 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.