ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا سے 39.15 لاکھ ہلاکتیں

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 10:50 PM IST

برازیل متاثرین کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسزبڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.83 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.12 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں ۔

دنیا میں کورونا
دنیا میں کورونا

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے قہر سے 39.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 18.07 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 7 لاکھ 33 ہزار 756 ہوگئی ہے جبکہ 39 لاکھ 15 ہزار 855 افراد اس وبا سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

دنیا میں عالمی طاقت تصور کئےجانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3.36 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.03 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا میں کورونا کیسز کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اورہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50،040 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 33 ہزار 183 ہوگئی ۔ اس دوران 57 ہزار 944 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 92 لاکھ 51 ہزار 29 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 9،162 کم ہوکر 5 لاکھ 86 ہزار 403 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 1،258 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 95 ہزار 751 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.94 فیصد ،شفایابی کی شرح 96.75 فیصد اور شرح اموات 1.31 ہوگئی ہے۔

برازیل متاثرین کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسزبڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.83 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.12 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں ۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

انفیکشن کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پرہے، جہاں اب تک 58.30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 54.04 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 49،524 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 53.67 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے ۔ اس دوران اٹلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ارجنٹینا آگے نکل گیا ہے ۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد 43.93 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 92،317 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.57 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.