عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 48 لاکھ 2 ہزار 28 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرین میں سے 3 لاکھ 16 ہزار 673 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 18 لاکھ 58 ہزار 173 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
چین میں پیر کو کورونا وائرس کے سات نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ البتہ یہاں ایک ماہ سے زائد کے بعد ایک بھی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین میں اب محض 82 متاثرین باقی بچے ہیں، جبکہ 450 افراد کو علیحدہ رکھا گیا ہے۔ یہاں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 634 ہو گئی۔ چین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 82 ہزار 954 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 96 ہزار 169 ہو چکی ہے۔ 3 ہزار 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 664 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 90 ہزار 978 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔