ETV Bharat / international

'چین کی سرحد پر دراندازی کے بارے میں حکومت ملک کو حقیقت سے آگاہ کرے' - سرحد پر کشیدگی

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ 'وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس بارے میں جو بیان دیا ہے اس کو لے کر حکومت نے آج وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ حکومت کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت نے چین سرحد پر دراندازی کو لے کر کل جو بات کہی اس پر آج وضاحت کی ہے۔'

'چین کی سرحد پر دراندازی کے بارے میں حکومت ملک کو حقیقت سے آگاہ کرے'

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:56 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ 'چین سرحد پر پیدا ہونے والی کشیدگی کی صورت حال کے بارے میں حکومت کو واضح پالیسی اپناتے ہوئے کوئی حقیقت چھپائے بغیر اس مسئلے کو صاف طور پر عوام کے سامنے لانا چاہئے اور اس معاملے میں ملک کے عوام کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے۔'

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 'قومی سلامتی کے معاملے پر کانگریس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ جو بھی قدم اٹھائے گی پارٹی اس کی حمایت کرے گی لیکن حکومت کو اس مسئلے پر کوئی بھی حقیقت چھپانا نہیں چاہئے۔ وہ اس معاملے کو جتنا چھپائے گی اس سے اتنی ہی زیادہ مسائل پیدا ہوں گے اور ملک اس بارے میں اس سے سوال کرتا رہے گا۔'

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس بارے میں جو بیان دیا ہے اس کو لے کر حکومت نے آج وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ حکومت کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت نے چین سرحد پر دراندازی کو لے کر کل جو بات کہی اس پر آج وضاحت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع نے کل کہا تھا 'مشرقی لداخ میں چینی فوجی اچھی خاصی تعداد میں آ گئے ہیں اور ہندوستان نے بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ چینی وہاں تک آگئے ہیں جس کو وہ اپنا ہونے کا دعوی کرتے ہیں جبکہ ہندوستان کا کا مننا ہے کہ یہ اس کا نہیں ہمارا علاقہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کے ایک دن پہلے دیئے گئے بیان پر حکومت کے پی آئی بی نے آج وضاحت کی اور کہا کہ وزیر دفاع کے بیان کو غلط طریقے سے لیا گیا ہے اور ان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ جسے حکومت اپنا علاقہ مانتی ہے وہاں تک چینی فوجی پہنچ گئے ہیں۔

سنگھوی نے کہا کہ حکومت کے بیان سے واضح ہے کہ وہ غلط بول رہی ہے اور ملک کو سرحد پر چینی دراندازی کو لے کر گمراہ کر رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو اسے پی آئی بی سے عجیب و غریب وضاحت دینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.