ETV Bharat / international

چین: معاشی شرح نمو کی رفتار رواں برس سب سے سست - معاشی شرح

امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے درمیان چین کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں اس برس کی تین سہ ماہی میں گزشتہ 27 برسوں میں سب سے سست اضافہ درج کیا گیا۔ سنہ 2019 کے تین سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں 6.2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

درمیان چین کی مجموعی گھریلو پیداوار
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 4:54 PM IST

اعداد و شمار کے قومی بیورو نے امریکہ کے ساتھ چین کی بڑھتے تجارتی تنازعہ کے درمیان ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں کمی آئی ہے اور تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 6.0 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

شماریات کے بیورو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 'ابتدائی تخمینے کے مطابق چین کی مجموعی گھریلو پیداوار میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 69.779 ٹریلین یوآن (تقریباً 9.8 ٹریلین ڈالر) کا اضافہ ہوا یعنی سال در سال 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔'

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'تیسری سہ ماہی میں 6 فیصد کا اقتصادی اضافہ ہوا ہے، جو تجزیہ کاروں پیشن گوئی سے کم ہے۔ تجزیہ کاروں نے جی ڈی پی میں 6.1 فیصد تک کے اضافے کی امید ظاہر کی تھی۔'

واضح رہے کہ چین نے 2019 میں جی ڈی پی میں اضافہ کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد رکھا ہے۔

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.