روز مرہ کی تازہ اپڈیٹ میں ہوبی کے صحت کمیشن نے مزید 2،987 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل حکومت کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے متاثرین کی قومی مجموعی تعداد 27 ہزار 300 سے زائد ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ عالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورت حال کی شکل اختیار کرنے والی یہ وبا دسمبر میں ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں فوڈ مارکیٹ سے نکلی تھی۔
ووہان کے ایک عہدیدار ہو لشان نے بدھ کو انتباہ کیا تھا کہ ہزاروں اضافی مریضوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ہسپتال بنانے اور عوامی عمارتوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کے باوجود خطے میں اب بھی بیڈز کی شدید قلت ہے۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا دیگر شہروں میں بھی ہوٹلز اور اسکولز کو علاج لیے ہسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
چین کے متعدد شہروں میں حکام نے لوگوں کو گھر چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
فی الحال 20 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسی وجہ سے عالمی سطح پر اس سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔