ETV Bharat / international

کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے چین نے بھارت کو مدد کی پیشکش کی

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 10:03 PM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کا پہلا کیس 2019 کے آخر میں چین کے ووہان شہر میں سامنے آیا تھا اور پھر یہ وبا پوری دنیا میں پھیل گئی تھی۔

china
china

چین نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ کووڈ 19 وبا کے خلاف جنگ میں بھارتی حکومت اور اس کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور وبائی امراض سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے نئی دہلی سے رابطے میں ہے۔

چین نے جمعرات کو اس وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے بھارت کو ضروری مدد کی پیش کش کی تھی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجن نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بھارت میں وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔'

سرکاری چینی میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'چینی حکومت اور چینی عوام بھارتی حکومت اور بھارتی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔'

لیجن نے کہا کہ ''بھارت کی ضرورت کے مطابق ہم امداد کے لئے تیار ہیں۔ ابھی ہم بھارت کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔''

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں یقین ہے کہ بھارتی عوام جلد ہی اس وبا پر قابو پالیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.