چین کی آبی وسائل کی وزارت میں بین الاقوامی تعاون اور سائنس ٹکنالوجی محکمہ کے افسر ڈاکٹر وائی یو شنگ یونگ نے چین کے دورے پر آئے ہندستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے ’پانی سے متعلق منصوبوں‘کی کامیابی میں لوگوں کی شرکتداری اہم بتاتے ہوئے آبی تحفظ اور ماحولیات کے تحفظ کے تناظر میں حکومت ہند کے ’نمامی گنگے‘ منصوبے کے تحت کئے گئے کام کو مثالی بتایا ۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح چین کی حکومت کو پانی جمع کرنے اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے بڑے پیمانے پر لوگوں کو متحد کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا چین حکومت پانی سے متعلقہ مسائل کو الگ کر کے نہیں دیکھ رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا’’یہ سچ ہے کہ ندیاں آلودہ ہو گئی ہیں اور ان میں سے کچھ بہت ہی آلودہ ہو گئی ہیں لیکن چین کی حکومت اس ضمن میں تمام اقدامات کر رہی ہے‘‘ ۔