ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک، اس کا خوف ہے: چین

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے آسیان ممالک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کے سامنے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کا خوف اصل وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک، اس کا خوف ہے: چین
کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک، اس کا خوف ہے: چین
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 6:28 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:42 PM IST

ایشیا کے جنوب مشرقی ملک لاوس کے دورے پر آئے چین کے اعلی سفارتکار نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہوبی کے دارالحکومت اور کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں حالات زیر کنٹرول ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے آسیان ممالک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کے سامنے اس بات کی جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کا خوف اصل وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلنے سے چین کی معیشت پر پڑنے والا اثر عارضی اور محدود ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس وباء کے پھیلنے سے چین اور آسیان ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کو فروغ ملا ہے۔لیکن اس وائرس کے سبب ہونے والے معاشی اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے ،کیونکہ چینی معیشت مضبوط اور انتہائی لچکدار ہے۔

خیال رہے کہ آسیان کے 10 ممالک میں سے 6 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اور چین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 2 ہزار 118 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 74 ہزار 576 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:42 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.